1 دسمبر، 2021، 4:15 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84562320
T T
0 Persons
خاتون ایرانی کھیلاڑی نے یورپی پیراسکی کپ کی چوتھی پوزیشن جیت لی

تہران، ارنا- خاتون ایرانی کھیلاڑی نے یورپی پیراسکی کپ میں اعلی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن اپنی نام کرلی اور اب ان کی 2022 میں چین سرمائی پیرالمپکس گیمز میں حصہ لینے کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاراسکی سنو بورڈنگ میں ورلڈ کپ اور یورپی کپ ہالینڈ میں منعقد کی جاتی ہے؛ان مقابلوں میں 16 ممالک کے 70 مرد اور 24 خواتین کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یہ مقابلے آج بروز بدھ کو ایرانی نمائندوں کیلئے 2 سرمائی پیرا اولمپک کوٹہ جیتنے کے ساتھ ختم ہوئے۔

 واضح رہے کہ 2022 کے سرمائی پیرالمپکس گیمز فروری کے اوسط چین میں میں منعقد ہوں گے۔

یورپی کپ میں ایرانی خواتین کی نمائندہ "صدیقہ روزبہ" ایل ایل-2 کلاس کے اس دور میں 51.16  ٹائم سے چوتھے نمبر پر رہی۔

نیز ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی کھیلاڑی "حسین سولقانی" نے بھی اسی کلاس میں 45.77 کے وقت کیساتھ پانچویں نمبر پر کھڑے رہیں۔

ان نتائج کے ساتھ اور پاراسکی ایسوسی ایشن کے صدر "عیسی ساوہ شمشکی" کے اعلان کے مطابق ایرانی کھلاڑیوں نے چینی سرمائی پیرالمپکس گیمز کے 2 کوٹے حاصل کر لیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .